ابنا: ابراہیم المدہون نے کہا کہ اس سازش سے ملت بحرین کی انقلابی تحریک میں مزید تیزی آئے گي اور وہ اپنے مطالبات حاصل کرنے کے لئے اپنی تحریک سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ علاقائي ممالک سعودی عرب اور بحرین کی اس تجویز کے مخالف ہیں۔ ابراہیم المدہون نے کہا کہ اس سازش کا ہدف ملت بحرین پر تسلط حاصل کرنا، اسے کچلنا نیز بحرین میں سعودی عرب کی جارح فوج کی موجودگي کا جواز پیش کرنا ہے۔
ادھر بحرینی جوانوں نے آل خلیفہ کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے ملک کی شاہراہوں کوبند کر دیا ہے۔ بحرینی جوانوں نے خواتین کي گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی جوانوں نے منامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ملانے والی شاہراہ بند کر دی ہے۔
دوسری جانب جد حفص، السنابس، الدیہ اور اسکان نیز المصلی میں آج صبح سے ملت بحرین مظاہرے کر رہی ہے اور ان شہروں پر دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ منامہ میں عوام نے بڑا مظاہرہ کیا ہے جس پر آل خلیفہ اور سعودی جارحین نے آنسو گيس کےگولوں اور پلاسٹک کی گولیوں سے حملے کئے ہیں۔
.......
/169